مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا کہ سعودی عرب کے اجرتی جنگجوؤں کی صفوں میں شامل گمراہ افراد کے لیے عام معافی کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے تعز کے صوبائی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس صوبے میں بھی عام معافی کے طریقہ کار کو فعال کیا جائے، جیسا کہ مغربی ساحلی علاقوں میں کیا گیا ہے۔
المشاط نے تعز کو سعودی عرب کی سازشوں سے دور رکھنے کے لیے قبائلی عمائدین کی کوششوں اور علاقے کے عوام کی بیداری کو سراہا۔
دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ صوبہ الجوف کے مشرقی حصے سے سعودی دشمن کے اجرتی جنگجوؤں اور وابستہ عناصر کو نکال دیا گیا ہے۔
یمنی فورسز نے گزشتہ روز صوبہ تعز میں بھی اہم پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ